فیڈرل ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک سائنس و آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیاہے جس کے مطابق کامیابی کا تناسب 81.34فیصد رہا۔ٹیکسلا کی عروج فاطمہ نے 1024نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔اسلام آباد کے معاذ ریحان 1022نمبر کے ساتھ دوسرے اور لاہور کی ثناشاہد 1020نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہیں ۔