ریلوے سکولز اور نجی تعلیمی اداروں کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے محکمے کے سکولز اور نجی تعلیمی اداروں کو لیز پردینے کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیاہے ،کمیٹی کو بتایاگیاکہ ریلوے نے گذشتہ تین سال سے کوئی مال بردار گاڑی نہیں چلائی ۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں سیکرٹری ریلوے نے بتایاکہ مون سون کی آمد پر ریلوے ٹریکس کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کرلیے ہیں تاہم حکومت پنجاب کی یقین دہانی کے بغیر صوبے میں مقامی ٹرینیں نہیں چلیں گی ۔اُنہوں نے کہاکہ سیکیورٹی منصوبہ کا پی سی ون منظوری کے لیے پلاننگ کمیشن کو بھجوادیاگیاہے جبکہ فریٹ ٹرینز کو بجلی گھروں کو تیل کی فراہمی کے لیے استعمال کیاجارہاہے۔نیب حکام نے بتایاکہ لاہور میں ریلوے اراضی پر موجود رائل پام کلب کے غیر شفاف ٹھیکے میں جنرل جاوید اشرف ملوث ہیں تاہم کلب نے لیز کی رقم بڑھانے پر آمادگی کا اظہارکردیاہے