ایئربلو حادثہ ، عدالت کا دستاویزات جمع کرانے والے شہداءکے خاندانوں کو فوری ادائیگی کا حکم

ایئربلو حادثہ ، عدالت کا دستاویزات جمع کرانے والے شہداءکے خاندانوں کو فوری ...
ایئربلو حادثہ ، عدالت کا دستاویزات جمع کرانے والے شہداءکے خاندانوں کو فوری ادائیگی کا حکم

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاورہائیکورٹ نے ایئربلوحادثہ کے شہداءکے لواحقین کو فوری ادائیگی کی ہدایت کرتے ہوئے انشورنس کمپنی کا معاہدہ طلب کرلیاہے ۔چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے ایئربلو حادثہ کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے ایئربلو انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دستاویزات جمع کرانے والے شہداءکے خاندانوں کو فوری طورپر ادائیگی کی جائے اور اُس کی رپورٹ مرتب ہوئے تصدیق شدہ کاپی عدالت میں جمع کرائیں ۔عدالت نے ایئربلو کے انشورنس کمپنی کے ساتھ معاہدے کی کاپی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

پشاور -