عوام کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں اتفاق

عوام کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں اتفاق
عوام کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں اتفاق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکمرانوں پریشر بڑھانے کے لیے تحریک انصاف سے مل کر عوام میں جائیں گے اور عوام کو موجودہ مسائل سے نکالا جائے گا۔امیر جماعت اسلامی سے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور حکومت میں تصادم کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے کرپشن بچانے کے لیے راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم بنایا ہے جو گیلانی کی طرح سوئس حکام کوخط نہیں لکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک جس دلدل میں دھنس چکا ہے اس میں سے صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ہی نکلا جا سکتا ہے،ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے نام سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کریں گے،جمہوری طریقے سے ہی پاکستان کو صحیح راستے پر گامزن کیاجاسکتا ہے، سپریم کورٹ کے خلاف دوبارہ سازش یا واردات ہوسکتی ہے اور پہلے والی سازش سب کے سامنے ہے جس میں سارے کرپٹ ٹولے نے مل کر سازش کی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی علیحدہ علیحدہ پالیسی ہے،ملک تباہی کی طرف جارہاہے اور چند افراد کو وزارت ، صدارت اورعہدوں کی پڑی ہوئی ہے،جن لوگوں نے ذاتی مفاد حاصل کیے تحریک انصاف اس کے ساتھ نہیں چل سکتی۔

مزید :

سیاست -اہم خبریں -