کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملہ،چو دہ افراد جاں بحق

کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملہ،چو دہ افراد جاں بحق
کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملہ،چو دہ افراد جاں بحق

  

کوئٹہ ( مانیٹرنگ دیسک ) ایران سے آنے والے زائرین کی بس پر راکٹ حملے میں دو پولیس اہلکار وں سمیت چو دہ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔بس پر مغربی بائی پاس پر ہزار گنجی میں راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے توڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا جو قلا بازیاں کھاتی کھائی میں جا گری اورجہاں اس نے آگ پکڑ لی اور مکمل طور پر جل گئی۔امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر بس کے کچھ حصے کاٹ کر زخمیوں اور لاشوںکو نکالا۔زخمیوں کو مختلف ہسپتا لوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں دس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیاہے۔ تفتان سے آنے والی اس بس میں چالیس مسافر سوار تھے۔ دھما کے کی آواز شہر میں دور دور تک سنی گئی۔ قانون نافذ کرنے ولے اداروں کے اہلکاروں نے علاقہ گھیرے میں لے لیا ہے۔سی سی پی او میر زبیر نے انکشا ف کیا ہے کہ با ورد سے بحری گا ڑی بس سے ٹکرا ئی ہے جس سے یہ حا دثہ پیش آ یا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ دھما کے میں 15سے20کلو با رودی موا د استعما ل کیا گیا ہے۔سی سی پی ا و کا کہنا تھا کہ زائرین کی بس کیساتھ پولیس موبائل بھی تھی۔ مجلس وحدت المسلمین نے اس وقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔زائرین کی بس کے حملے کیخلا ف شدید احتجا ج کیا گیا ہے اور ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔

مزید :

کوئٹہ -Headlines -