گیس درآمد نہ کی تو ’تارے نظر ‘ آجائیں گے:سیکرٹری پٹرولیم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکریٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی طلب کے مقابلے میں پیداوار کم ہے اورشارٹ فال آئندہ 8 سال میں دگنا ہوسکتا ہے۔ میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بریفنگ دیتے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ گیس کی پیداوار کم ہوتی جارہی ہے، درآمدی گیس کے بغیر گذارا مشکل ہے جس میں ایران اور ترکمانستان سے گیس کی درآمد کے منصوبے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ضرورت کے مطابق پاکستان میں اس وقت گیس کی یومیہ 3 ارب مکعب فٹ کی کمی ہے۔ اگرصورتحال یہی رہی تو یہ 2020 ءتک یہ بڑھ کر 6 ارب مکعب فٹ تک پہنچ جائے گی۔اس سے قبل ایم ڈی پی ایس او اور گیس کمپنیز کے ایم ڈیز کی اجلاس میں عدم شرکت پر کمیٹی ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔