جرگے نے کمسن بیگم اور ننھی کو نج ونی کی بھینٹ چڑھا دیں

جرگے نے کمسن بیگم اور ننھی کو نج ونی کی بھینٹ چڑھا دیں
جرگے نے کمسن بیگم اور ننھی کو نج ونی کی بھینٹ چڑھا دیں

  

نوشہروفیروز (مانیٹرنگ ڈیسک) ھالانی میں پسند کی شادی پر جرگے نے لڑکے کی دو کمسن بہنیں ونی کرنے کا فیصلہ سنا دیاہے۔علی مراد چانگ کے خمیسو خان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے شیرمحمد نے دو ماہ پہلے شاہ خاتون سے پسند کی شادی کی جس پر گاو¿ں کے وڈیرے نے برادری کا جرگہ بلالیا۔جس میں خمیسو کے گھر والوں کی کچھ نہ سنی گئی اور دو کمسن بیٹیوں کو ونی کرنے کا فیصلہ سنادیا گیا۔ ونی کی گئیں بچیوں میں پانچ سالہ بیگم اور چھ سالہ کونج شامل ہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ جرگے کا فیصلہ ماننے سے انکار پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جا رہی ہیں جبکہ پولیس بھی تحفظ فراہم کرنے کو تیار نہیں۔ سماجی اور انسانی حقوق کی کارکن فرزانہ باری نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ونی کے خلاف قانون سازی ہو چکی اور سزا بھی مقرر کی جا چکی ہے۔ ایسے واقعات کے کو روکنے کے لئے سول سوسائٹی کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -