آسکر ایو ارڈلینے والی شرمین کا "اصل چہرہ "سامنے آگیا

آسکر ایو ارڈلینے والی شرمین کا "اصل چہرہ "سامنے آگیا
آسکر ایو ارڈلینے والی شرمین کا

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)دستاویزی فلم سیونگ فیس کی مرکزی کرداررخسانہ بی بی آسکر ایوارڈ لینے والی شرمین عبید چنا ئے کیخلاف عدالت پہنچ گئی ہے۔ احاطہ عدالت میں بچوں سمیت بے بسی کی تصویر بنی رخسانہ بی بی ہے دستاویزی فلم سیونگ فیس میں مرکزی کردار اداکیاتھا اس کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی کے باوجود شرمین عبید چنا ئے اور مسٹر ڈینئیل نے پلاسٹک سرجری ،تیس لاکھ روپے نقد اور پانچ مرلے پلاٹ خرید کر دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا اسی وجہ سے وہ عدالت کے دروازے پر دستک دینے پہنچی ہے۔ رخسانہ بی بی نے یہ بھی الزام عا ئد کیا کہ شرمین عبید نے اسکے علاج کی غرض سے مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں سے بھاری رقم وصول کی لیکن وہ اب بھی بے یارو مددگار پڑی ہے۔رخسانہ بی بی کو دستاویزی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے پر اس کے خاوند نے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے جبکہ اس کے والدین نے بھی اسکی مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے وہ در بدر ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -