شہباز شریف نے زررعی روڈشو کی ہدایت کر دی

شہباز شریف نے زررعی روڈشو کی ہدایت کر دی
شہباز شریف نے زررعی روڈشو کی ہدایت کر دی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ زراعت پر مبنی صنعتوں کو فروغ دے کر خود کفالت کی منزل حاصل جا سکتی ہے۔ مینار پاکستان ٹینٹ آفس میں زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی بڑی آبادی کا روزگار زراعت سے وابستہ ہے۔ زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی ملکی معیشت میں اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی مصنوعات کے فروغ کے لیے سٹار فارمنگ پراجیکٹ پر عمل کی رفتار تیز کی جائے۔ اس سلسلے میں ملتان، وہاڑی سمیت مختلف اضلاع میں روڈ شوز منعقد کئے جائیں گے۔

مزید :

بزنس -