لوڈشیڈنگ پر توڑ پھو ڑ ،شہبا ز شریف کیخلا ف مقدما ت در ج ہو نا چاہئیں:شجا عت

لوڈشیڈنگ پر توڑ پھو ڑ ،شہبا ز شریف کیخلا ف مقدما ت در ج ہو نا چاہئیں:شجا عت
لوڈشیڈنگ پر توڑ پھو ڑ ،شہبا ز شریف کیخلا ف مقدما ت در ج ہو نا چاہئیں:شجا عت

  

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لوڈشیدنگ کے خلاف عوام کو اشتعال دلاکر توڑ پھوڑ پر اکسا تے ہیں ،مقدمات عوام کی بجائے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درج ہونے چاہئیں۔ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد رانجھا کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ، لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والو ں میں 60 فیصد حکمران ہیں۔ اگر میرے دیئے ہوئے فارمولے پر عمل کیا جائے تو ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ق) پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کے تحت عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

مزید :

سرگودھا -