تیل اورگیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

تیل اورگیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
تیل اورگیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔ جس کے مطابق 5روپے دو پیسے کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 84روپے49 پیسے فی لٹر، ڈیزل 2روپے 48پیسے کمی کے ساتھ 97 روپے21 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 54 پیسے کمی کے بعد 86روپے 25پیسے فی لٹر، ایچ او بی سی کو 6 روپے 44 پیسے کمی سے 106 روپے 88 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 86پیسے کمی کرکے 83روپے 71 پیسے فی لٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم کی 15 روزہ نئی قیمتوں کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔وزیر پٹرولیم نے کہا کہ وزارت پٹرولیم نے گیس کی قیمت میں کمی کے لئے ایک سمری پر کام کررہی ہے جس میں باقی شعبوں کی کمی ختم کر کے اس کی جگہ پر گھریلو صارفین کو سہولت دی جائے گی۔

مزید :

بزنس -