صحا فت منفی سمت چل پڑی ہے :کا ئرہ

صحا فت منفی سمت چل پڑی ہے :کا ئرہ
صحا فت منفی سمت چل پڑی ہے :کا ئرہ

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ میڈیا خبر دینے سے پہلے تحقیق کرلیا کرے ایسا ضابطہ اخلاق تشکیل دیا جائے کہ جو اخبار یا ٹی وی چینل غلط خبر دے اس کا فوری احتساب ہوسکے۔ میڈیا کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اخباری صنعت کے وہ قرضے بھی ادا کیے ہیں جو اس کی ذمہ داری نہیں تھی۔ میڈیا اپنا ضابطہ اخلاق خود وضع کرے جس کا نفاذ کوئی غیر جانبدار ادارہ کرے تاکہ غلط خبر دینے والے اخبار یا چینل کا فوری احتساب کیا جاسکے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر میڈیا کسی انسان یا ادارے کی غلط تصویر بنا کرپیش کرے تو اس کا معاشرے کو بہت نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا سیاستدانوں کا مذاق اڑانا اور ان کی تذلیل کرنا ہی صحافت ہے۔ کیا میڈیا فوج یا کسی دوسرے ادارے کا تمسخر اڑا سکتا ہے۔ پاکستان میں صحافت کو منفی سمت کی جانب ڈال دیا گیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -