دو ہر ی شہریت ،عدالتی فیصلے کے خلا ف قانون سا زی کا حصہ نہیں بنیں گے:چو ہد ری نثا ر

دو ہر ی شہریت ،عدالتی فیصلے کے خلا ف قانون سا زی کا حصہ نہیں بنیں گے:چو ہد ری ...
دو ہر ی شہریت ،عدالتی فیصلے کے خلا ف قانون سا زی کا حصہ نہیں بنیں گے:چو ہد ری نثا ر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) دوہری شہریت کے بارے میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کو غیر موثر کرنے سے متعلق کسی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی۔ انکا کہنا تھا کہ تاریخ کی بد دیانت اور نا اہل حکومت اور اس کے لالچی اور خود غرض اتحادیوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود اور عدلیہ کی آزادی کو ختم کرنے کے ہر فیصلے اور آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کریں گے اور نااہل، بد دیانت اور ناکام حکومت کو سپریم کورٹ کی عزت و ناموس سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ وزیر اعظم کے حالیہ الیکشن اور 20 ویں آئینی ترمیم کے وقت ثابت ہو چکا ہے کہ حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں 2 تہائی اکثریت موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی لوٹی دولت کو سوئس بینکوں میں محفوظ رکھنے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -