چار ائرکموڈورز کو ائر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی مل گئی

چار ائرکموڈورز کو ائر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی مل گئی
چار ائرکموڈورز کو ائر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی مل گئی

  

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے چار ائرکموڈورز کو ائر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جن میں ائروائس مارشل انیس الرحمان، ائروائس مارشل سہیل احمد ملک، ائروائس مارشل محمد سلمان اور ائروائس مارشل اعجازمحمود ملک شامل ہیں۔ائروائس مارشل انیس الرحمان اور ائروائس مارشل سہیل احمد ملک نے 1982میں ائرفورس میں کمیشن حاصل کیا، دوران ملازمت ائروائس مارشل انیس الرحمان نے لڑاکا سکواڈرن فائٹرونگ اور آپریشنل ائربیس کی کمان کی۔ ائروائس مارشل سہیل احمد ملک جے ایف سترہ تھنڈر طیاروں کے منصوبے کے چیف انجینئر رہ چکے ہیں۔ ائروائس مارشل محمد سلمان نے بھی انیس سوبیاسی میں ائرفورس میں شمولیت اختیار کی۔ وہ انجینئرنگ ونگ کی کمان کرچکے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی -