منشیا ت کی پیداوار اور استعما ل تشویشنا ک حد تک بڑھ گیا :ا ے این ایف
اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹی نارکوٹکس فورس کے حکام نے پبلک ا کا ونٹس کمیٹی کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں منشیات کی پیداوار اور استعمال میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔اے این ا یف نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث پوست تلف کرنے میں ناکامی ہو ئی جس سے منشیات کی پیداوار اور استعمال تشویش ناک حد تک بڑھتا جارہا ہے۔ اجلاس میں ہائرایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سہیل نقوی کی طرف سے غیر سنجیدہ رویے پر کمیٹی کے ارکان نور عالم اور سعید احمد ظفر نے کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی۔ تاہم ہائر ایجوکیشن کمشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سہیل نقوی کی طرف سے غیر مشروط معافی مانگنے کے بعد معاملہ رفع دفع کر ا دیا گیا۔ کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آٰفس کو ہدایت کی کہ جی ایچ کیو سے ایک کروڑ ترسٹھ لاکھ روپے لیکر کر نمل یونیورسٹی کو ادا کیے جائیں۔ نمل یونیورسٹی کو یہ رقم چین اور سعودی شہریوں کو انگریزی سکھانے کے کورس کرانے کے عو ض ادا کی جانی ہے۔