قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پولنگ 22 اگست کو ہو گی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی تین سے نو جولائی تک وصول کیے جائیں گے جن کی سکروٹنی 11 سے 17 جولائی تک ہوگی، 18 سے 22 جولائی تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی جبکہ 23 سے 29 جولائی تک اپیلوں پر فیصلہ ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق 30 جولائی کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد 31 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی اور امیدوار یکم سے 20 اگست تک اپنی انتخابی مہم چلاسکیں گے۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -