فٹبال ورلڈ کپ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ آج شروع
برازیلیا( نیٹ نیوز)بیسویں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ آج شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں دو میچ کھیلے جائینگے۔ پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ کا پہلا میچ پانچ مرتبہ کی فاتح برازیل اور چلی کی ٹیموں کے درمیان بیلو ہوریزونٹ کے مقام پر کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ کولمبیا اور یوروگوئے کی ٹیموں کے درمیان ریوڈی جنیرو کے مقام پر کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگابرازیلی ٹیم کے کپتان آسکر نے کہا ہے کہ ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے چلی کو شکست دینگے۔ کل 29 جون کو نیدر لینڈ کی ٹیم میکسیکو جبکہ کوسٹار یکا کی ٹیم یونان کا سامنا کرے گی۔اسی طرح 30 جون کو فرانس کا سامنا نائجیریا جبکہ اسی روز جرمنی کا مقابلہ گروپ ایچ کی دوسرے کی نمبر الجزائر یا روس سے ہوگا ۔ یکم جولائی کو امریکی سائیڈ بیلجیم اور ارجنٹینا سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ کرے گی۔میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 4 جولائی سے شروع ہوکر 5 جولائی کر ختم ہوگا جس میں سے چار ٹیمیں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچیں گئیں اور پہلا سیمی فائنل میچ 8 جولائی کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 9 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ میں تیسرے پوزیشن کے لیے میچ 12 جولائی کر کھیلا جائیگا جبکہ میگا ایونٹ کی دو بہترین ٹیموں جو فائنل میں پہنچیں گی کے درمیان فائنل معرکہ 13 جولائی کو ریوڈی جنیرو کے مقام پر کھیلا جائیگا۔