انگلینڈ کے ہاورڈ ویب پری ابتدائی کوارٹر فائنل میچ میں ریفری ہونگے

انگلینڈ کے ہاورڈ ویب پری ابتدائی کوارٹر فائنل میچ میں ریفری ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا( نیٹ نیوز) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ہاورڈ ویب 20 ویں فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی پری کوارٹر فائنل میچ میں ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ہاورڈ ویب کو برازیل اور چلی کے درمیان پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ کے ابتدائی میچ کیلئے ریفری مقرر کیا گیا ہے واضح رہے کہ برازیل اور چلی کی ٹیمیں اب تک 68 میچوں میں آمنے سامنے آچکی ہیں، جس میں برازیل کی ٹیم کو چلی پر برتری حاصل ہے۔ برازیل کی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے 68 میچوں میں سے چلی کے خلاف 48 میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ چلی کی ٹیم صرف 7 میچ جیت سکی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان 13 میچ درا ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 68 میچوں میں ٹوٹل 217 گول سکور ہوئے جس میں برازیل نے 159 گول کیے جبکہ چلی کی ٹیم 58 گول کرنے میں کامیاب ہوسکی۔ اس سے اعتبار سے پری کوارٹر فائنل کے ابتدائی میچ میں برازیل کا پلڑا بھاری ہے۔