سرجیو اگیرو کے انجرڈ ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ
بیلو ہوریزونٹے ( نیٹ نیوز ) ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے اسٹرائیکر سرجیو اگیرو کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ انجرڈ ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ، اس بات کی ٹیم کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تاہم بیونس آئرس سے شائع ہونے والے روزنامے کے مطابق اگیرو نائجیریا کے خلاف ٹیم کی 2-3 سے فتح کے دوران وہ زخمی ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ میچ کے پہلے ہاف میں انہیں ٹیم انتظامیہ کی جانب سے باہر بلالیا گیا تھا۔
ان کی انجری ارجنٹائن کے لیے دوسرے مرحلے میں بڑا نقصان ثابت ہوسکتی ہے۔