ورلڈ کپ بیلجیم نے کوریا کو ہرا دیا ،روس اور الجیریا کا میچ برابر
برازیلیا( نیٹ نیوز) فٹ بال ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا اور بیلجیئم کی ٹیموں کے خلاف کھیلے جانے والا میچ بیلجئم کی فٹبال ٹیم نے جیت لیا فاتح ٹیم نے یہ میچ 1-0 سے اپنے نام کیابیلجیئم کی ٹیم اگلے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ دوسرا کھیلے جانے والا میچ جس میں روس اور الجیریا کی ٹیمیں مدمقابل تھی اس میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک کوئی گول نہ کرسکی اور یہ میچ بے نتیجہ رہا لیکن الجیریا کی فٹبال ٹیم نے میچ برابر کرنے کے باوجود اگلے راﺅنڈ میں کوالیفائی کرلیا ہے الجیریا کی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ فٹبال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں کوالیفائی کیا ہے اور اس ورلڈ کپ میں اس کی اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی رہی ہے الجیریا کی فتح پر اس کے ملک میں شاندار جشن منایا گیا اور شائقین فٹبال اپنی ٹیم کی کامیابی پر ساری رات سڑکوں پر جشن مناتے اور ٹیم کو داد دیتے ہوئے نظر آئے۔