فیکا کے سری نواسن کے چیئرمین آئی سی سی بننے پر تحفظات
لندن ( نیٹ نیوز)فیڈریشن آف انٹر نیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا )نے بھارت کے سری نواسن کے آئی سی سی کے چیئرمین بننے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔فیکا کی جانب سے جاری بیان میں ایسوسی یشن کے چیئرمین پال مارش نے کہا کہ بھارتی عدالت کی جانب سے معطل کئے گئے بورڈ سربراہ کا انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا سربراہ بننا مایوس کن ہے اور بدقسمتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سری نواسن کے چیئرمین بننے سے کرکٹ کی کوئی خدمت نہیں ہوگی ،سری نواسن کیخلاف کسی رکن ملک کی آواز تک نہ اٹھنا اس سے بھی بڑا جرم ہے ۔انہوں نے کہاکہ فیکا کو آئی سی سی کے حالیہ فیصلوں پر شدید تحفظات ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا شخص عالمی کرکٹ کے امور کو دیکھے گا۔
جس پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد ہیں اور عدالت اسے معطل کرچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سری نواسن کی تقرری سے قبل متنازع امور کو نمٹایا جان چاہیے تھا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکتالیکن ایسای نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی نے ایسا کرنے کی تجویز دی ۔