پاک بھارت کرکٹ سیریز سے شائقین کے چہرے کھل اٹھے
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے جو یقینی طور پر پاک بھارت شائقین کرکٹ کے لئے ایک بہت بڑی خبر ہے جس کا وہ ایک طویل عرصہ سے شدت سے انتظار کررہے تھے اب ان کا انتظار اختتام کو پہنچ گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے اس سلسلے میں بہت اہم کردار ادا کیا اور یہ ثابت کردیا کہ اگر کچھ کرنے کی ٹھان لی جائے تو کامیابی ضرور ملتی ہے ان کی اس کاوشوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کےلئے بھی اپنا کردار اسی طرح ادا کریں گے اب اس بات کی ضرورت ہے کہ یہ سیریز باقاعدہ معاہدہ کے مطابق چلے اور اس میں کسی قسم کا کوئی تعطل کا نہ ہو کیونکہ شائقین کی نظریں اس پر مرکوز ہیں اس سیریز سے دونوںملکوں کے عوام کو بھی ایک دوسرے کے قریب آنے کا بھرپور موقع ملے گا اور دونوں کرکٹ بورڈز کے تعلقات بھی مضبوط ہوں گے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز نے ایک دوسرے ممالک کے ساتھ کرکٹ کی چھ سیریز کھیلنے کے ایم او یو پر بھی دستخط کردیئے ہیں اور پہلی سیریز دسمبر 2015میں ہوگی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی آئی سی سی کی پانچ رکنی پاور فل نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں اور یہ بھی پاکستان کےلئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور امید ہے کہ وہ بطور کمیٹی ممبر بھی اپنے فرائض احسن طریقہ سے انجام دینے کی کوشش کریں گے اور اس سلسلہ میں اپنا کردار بخوبی سر انجام دیں گے ۔