خواہش ہے تاریخ میں میرا اور فخر امام کا نام ہمیشہ زندہ رہے، ثناء

خواہش ہے تاریخ میں میرا اور فخر امام کا نام ہمیشہ زندہ رہے، ثناء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرے شوہر فخر امام میرے لیے تاج محل جیسا کوئی نمونہ بنائیں جو آج کے دور میں لوگوں کے لئے ایک مثال ہو ۔ ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاج محل صرف ایک ملکہ کی قبر نہیں بلکہ وہ ایک محبت کی علامت ہے جس کو آج بھی دنیا میں محبت کی علامت تصور کیا جاتا ہے ۔ میری بھی خواہش ہے کہ میرے شوہر میرے لیے ایسی ہی عمارت بنوائیں جس سے پوری دنیا میں محبت کو پیغام پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ علم نہیں میرے بعد اس طرح کی کوئی چیز وجود میں آتی ہے کہ نہیں لیکن میری دلی خواہش ہے کہ تاریخ میں میرا اور فخر امام کا نام ہمیشہ زندہ رہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ثناء نے کہا کہ اس وقت میں نے اپنی شوبز سرگرمیاں عارضی طور پر خود ہی معطل کر رکھی ہیں لیکن سال کے آخر تک دوبارہ اپنی شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دوں گی ۔

مزید :

کلچر -