فلم’’سلطنت‘‘ کی پوسٹ پروڈکشن بنکاک میں تیزی سے جاری

فلم’’سلطنت‘‘ کی پوسٹ پروڈکشن بنکاک میں تیزی سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکڑ سید فیصل بخاری کی فلم’’سلطنت‘‘ کی پوسٹ پروڈکشن بنکاک میں نہایت تیزی سے جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہی ریلیز کی تیاریاں شروع کردی جائیں گی۔ پروڈیوسر اسلم بھٹ کی اس فلم کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسے بیس کروڑ روپے کے بجٹ سے بنایا گیا ہے جس میں پاکستان کے علاوہ بھارتی فنکاروں نے بھی کام کیا ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ،احسن خان،سارہ لورین ،زی کیو،صلہ حسین ،دیپک شرکے،شویتا تیواڑی، اورنیئر اعجاز سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں ۔فلم کے پروڈیوسر اسلم بھٹی نے خود بھی ایک اہم کردار کیا ہے۔یہ فلم عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔

مزید :

کلچر -