اداکارہ ماہ نوربلوچ نے پنجابی فلم میں اداکاری سے انکار کردیا

اداکارہ ماہ نوربلوچ نے پنجابی فلم میں اداکاری سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) کراچی سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے فلمساز چوہدری ارشد گجر کی پنجابی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ماہ نور بلوچ کو فلمساز چوہدری ارشد گجر نے اپنی نئی پنجابی فلم میں ہیروئن کی پیشکش کی تھی مگر اداکارہ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ پنجابی فلم میرے مزاج کے مطابق نہیں ہے اور میں صرف معیاری سکرپٹ میں کام کرنا چاہتی ہوں او ر جب بھی مجھے کوئی معیاری فلم میں کام کرنے کی آفر ہوگی تو میں ضرور قبول کروں گی اور اس وقت کا مجھے بھی شد ت سے انتظار ہے ۔

مزید :

کلچر -