کرکٹر شعیب اخترمجھ سے شادی کے خواہش مند تھے ،میرا
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹر شعیب اختر ان سے شادی کے خواہش مند تھے لیکن میری مصروفیات کے باعث ایسا نہ ہوسکا البتہ مجھے ان کی شادی کی بہت خوشی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ انہیں مزید خوشیاں عطا کرے۔میرا نے مزید کہا ہمارے درمیان بہت گہری دوستی تھی جو کافی عرصہ رہی اس دوران انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی لیکن میں ان دنوں بھارت میں بہت مصروف تھی اس لئے بات آگے نہ بڑھ سکی۔شعیب اختر کو مجھ سے بہت محبت تھی شاید اسی لئے انہوں نے رباب نامی لڑکی سے شادی کی ہوئی کیونکہ میرا اصل نام بھی رباب ہے۔ہوسکتا ہو کہ انہوں نے سوچا ہو کہ اگر قسمت میں یہ رباب نہیں تو کوئی اور سہی۔