ویٹرنری یونیورسٹی کا اجلاس،ارب 68کڑور،10لاکھ روپے کابجٹ منظور
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر( یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے سینڈیکیٹ نے اپنے اجلاس میں گذشتہ روز یونیورسٹی کے مالی سال2014-15 کے 2ارب 68کڑور،10لاکھ روپے بجٹ کی منظوری دی۔ و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے اجلاس کی صدارت کی ۔بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 1673.547 ملین روپے مختص کئے گئے جبکہ 1007.541 ملین روپے غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے رکھے گئے۔ مالی سال2014-15 میں یونیورسٹی دو نئے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہی ہے ۔راوی کیمپس پتوکی میں تحقیقی سہولیات کی فراہمی پر 100 ملین روپے رکھے گئے جبکہ 1286 ملین روپے بہاولپور میں نئی ویٹرنری یونیورسٹی کے قیام پر خرچ ہونگے۔ و ا ئس چا نسلر نے اجلاس کو بتایاکہ یونیورسٹی کے اپنے ذرائع سے حاصل ہونے والی آ مدنی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ پچھلے سال اپنے ذرائع سے آ مدنی میں 52 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اگلے مالی سال میں یونیورسٹی کواپنے زرائع سے 405.543 ملین روپے آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ ریسرچ گرانٹس کے ذریئعے یونیورسٹی آمدنی میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی بلوچستان کے طلبہ کی مفت تعلیم پر 10.881 ملین روپے خرچ کر رہی ہے۔اجلاس میں کچھ نئے ڈگر ی پرو گرامز کے اجرا اور اساتذہ کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی ۔