حکومت کے خلاففیصلہ کن مرحلے کا وقت قریب آ گیا ہے،سعدیہ سہیل

حکومت کے خلاففیصلہ کن مرحلے کا وقت قریب آ گیا ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہر اپوزیشن جماعت کی خواہش ہے ،حکومت کے خلاف فیصلہ کن مرحلہ کا وقت قریب آگیا ہے (ن)لیگ نے ظلم کی انتہا کردی ہے،عوام اب دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں نوازشریف صرف پوائنٹ سکورنگ گیم کھیل رہے ہیں
ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ایک سال میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ کر ترقی کا نعرہ لگایا گیا (ن) لیگ نے ہمیشہ فیتے کاٹ کر ہی ترقی شمار کی ہے ،اب کئی سالوں بعد معلوم ہوگا جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے وہ تو قابل عمل ہی نہیں ہیں ،عوام کو سبز باغ دکھایاجارہا ہے(ن )لیگ ان کی امید باندھتی ہے او رپھر توڑ دیتی ہے