پی این ڈی ایس کے تحت سیمینار بعنون \'صحت مند پاکستان کی ترقی \' کا انعقاد

پی این ڈی ایس کے تحت سیمینار بعنون \'صحت مند پاکستان کی ترقی \' کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور،(پ ر) پاکستان نیوٹریشن اینڈ ڈائٹے ٹکس سوسائٹی (پی این ڈی ایس ) نے ٹیٹراپیک پاکستان کے اشتراک سے ملک میں غذائیت سے متعلق مسائل کے بارے میں آگہی بڑھانے اور بچوں میں ناکافی غذائیت پر قابو پانے کیلئے دودھ کی اہمیت اجاگر کرنے کے حوالے سے صحت مند پاکستان کی ترقی (Grow Healthy Pakistan)کے عنوان سے دوسرا سیمینارمنعقد کیا ۔ تقریب کے دوران پی این ڈی ایس لاہور کی شاخ بھی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ سیمینار میں ماہرین غذائیت ، میڈیا نمائندے اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ افتتاحی خطاب میں ٹیٹراپیک پاکستان کے کمیونکیشن منیجر فہد مارال نے کہا کہ صحت مند پاکستان کی ترقی کے تصور کے ذریعے آگہی بڑھانے کیلئے پی این ڈی ایس کے ساتھ پارٹنر شپ قائم کی ہے ۔ پی این ڈی ایس کی سابق صدر نیلوفر صفدر نے پریذنٹیشن دیتے ہوئے بتایا کہ پی این ڈی ایس نے 2003سے کام کا آغاز کیا ۔ انہوں نے غذائی قلت کم کرنے کیلئے دودھ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ پی این ڈی ایس کی ایک اور سابق صدر فائزہ خان نے کہا کہ ہم غذائیت کی قلت کے حوالے سے آگہی بڑھانے کیلئے دودھ پینے کو فروغ اور صحت مند پاکستان کی ترقی کے تصور کی حمایت کرتے ہیں ۔ ٹیٹرا پیک پاکستان نے صحت مند پاکستان کی ترقی کے حوالے سے اپنے خیال پر روشنی ڈالی تاکہ صحت مند غذا لینے کیلئے دودھ کی اہمیت پر بڑے پیمانے پر آگہی پیدا کی جائے ۔ سیمینار میں شرکاء کو بھی جراثیم سے پاک پیکجنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور بیرونی ماحول سے دودھ کو محفوظ رکھنے کی ضرورت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔