مفت ٹرانسپورٹ کی فراہمی ،سکھ یاتریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
لاہور ( وقائع نگار)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور محکمہ اوقاف کے اشتراک سے سکھ یاتریوں کو مفت ٹرانسپورٹ انکی عبادت گاہوں تک رسائی اور سہولتیں دینے پر سکھ یاتریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی گزشتہ روز ایل ٹی سی کے ڈپٹی مینجر آپریشن رضوان الٰہی،اسسٹنٹ مینجرآپریشن شہریار حسن اور محکمہ اوقاف کے ڈپٹی سیکرٹری اظہر سلہری ،فہد اور امجد نے ننکانہ صاحب سے واپس آئے سکھ یاتریوںکا لاہور ریلوئے اسٹیشن پر استقبال کیا اور انہیں فرسٹ کمپنی کی نئی ائرکنڈیشن بسوںپر گورداورہ ڈیرہ صاحب پہنچایا اس موقع پرسکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ جدید اےئرکنڈیشن بسوں، پرتپاک استقبال اور والہانہ محبت دینے پر ہم حکومت پنجاب، ایل ٹی سی اور محکمہ اوقاف کے افسران کا دلی طور پر شکرگزار ہیں کہ اُنھوں نے ہمیں اپنے گھر جیسا ماحول اور سہولیات مہےا کر کے محسوس ہی نہیں ہونے دیا کہ ہم اپنے ملک سے دور ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کی سہولیات دے کر لاہویوں نے ہمارے دل جیت لے ہیں اور ہمارے لیے پہلے بے شمار آسانیاں پیدا کی گئی ہیں جن کے لیے ہم وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے شکرگزار ہیں کہ اُنھوں نے گزشتہ سال اپنی سری نگر آمد کے موقع پر جو وعدے کئے تھے انہیںسو فیصد پورا کیاسکھ یاتریوں نے لاہور میںمیٹروبس ودیگر ترقیاتی کاموں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پہلے سے بہت بہتر اور خوبصورت بنادیا گیا ہے اس موقع پر ایل ٹی سی کے ڈپٹی مینجر آپریشن رضوان الہٰی اور ڈپٹی سیکرٹری اوقاف اظہر سلہری نے کہا کہ ہم سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔