یو ایم ٹی کے پی ایچ ڈی سکالر پروفیسر محمد سعید کا مقالہ دفاع میں کامیابی
ؒ ٓلاہور(پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے حال ہی میں پی ایچ ڈی سکالر پروفیسر محمد سعید ، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن ، سکول آف سوشل سائنس اینڈ ہیومینیٹیزکا مقالہ دفاع منعقد کروایا۔اس تقریب میں مشہور تحقیقی سکالرز ، ماہرینِ تعلیم ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔ ان کے مقالہ کا عنوان تھا، انگریزی زبان کلاس روم کے تعلیمی ماحول کے اثرات اور ثانوی سکول کے طلبہ کا رویہ اور بے چینی۔ سیشن کے دوران سوال جواب بھی جاری رہا۔ڈاکڑ عبدل حمید ، ڈین سکول آف سوشل سائنس اینڈ ہیومینیٹیزنے اس تقریب میں شرکت کی اور پروفیسر محمد سعیدکی عمدہ کارکردگی پر انکو شیلڈ سے نوازہ۔مقالہ کمیٹی کے ارکان نے انکی محنت کو بھرپور طور پر سراہا اورتحقیق منظور کی۔