بورڈآف ریونیو کے ممبران بھی جوڈیشل پالیسی پر عمل پیر ا نہ ہوسکے
لاہور (اپنے نمائندے سے )بورڈآف ریونیو کے ممبران صاحبان بھی جوڈیشل پالیسی پر عمل پیر ا نہ ہوسکے ممبر جوڈیشل 2کی عدالت میں 407سے زائد کیسز التواء کا شکار،متاثرین انصاف کے حصول کے لیے بوڑھے ہونے لگے سالہاسال سے کیسز کے حل ہونے کے منتظر سائلین کی بڑی تعداد آس اورامید کے سہارے بورڈ آف ریونیو متاثرہ چکر کاٹنے پر مجبور ہو چکی ہے مزید معلوم ہو ا ہے کہ ممبر جوڈیشل 2محمد اعظم کی عدالت میں 437کیسز کی سماعت کی جارہی ہے جس میں سے 30کیسز کو نمٹا دیا گیا ہے جبکہ 407کیسز تاحال انصاف کے منتظر ہیں ان کیسز میں کمشنر صاحبا ن کے فیصلوں کے خلاف اپیل ،الاٹمنٹ شدہ اراضی کے کاغذات کی تصدیق اورلیز پالیسی کے تحت زمین کاشت کرنے کی درخواستیں دی گئی ہیں بورڈ آف ریونیو کے سائلین کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے کیسوں کی تاریخوں پر حاضریاں دے رہے ہیں مگر فیصلے سنانے میں تاخیر کا سامنا ہے مزید معلوم ہو ا ہے کہ پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے سائلین کی بڑی تعداد اپنے ذاتی اخراجات کرایہ جات اور کھانے پینے کی مد میں خرچ کر رہے ہیں مگر انصاف کے عمل میں تاخیر ہونے کے باعث دل برداشتہ ہوکر رہ گئے ہیں
پر بھی نظر ثانی فرمائے اور عوام النا س کے ریلیف کے لیے بروقت فیصلے سنانے کی پریکٹس کو عام کر لیں جس سے عوام کا بھلا ہوسکے ۔۔۔