عوام فوجی آپریشن کے متاثرین کی بھرپور مدد کریں،صائمہ شبیر
لاہور (پ ر) الخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہا ہے کہ پاک افواج کے آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے ہم وطنوں کو ضروریات زندگی فراہم کرنے کے لئے عوام بھرپور کردارادا کریں الخدمت ٹرسٹ آئی ڈی پیز کی مدد کے لئے راشن اور دیگر ضروریات کی چیزوں پر مبنی سامان متاثرہ ہم وطنوںتک پہنچا رہا ہے جب تک متاثرین مکمل طور پر بحال نہیں ہوتے ان کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا
۔ اس امر کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک کے حوالے سے کچی بستیوں میں راشن کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا الخدمت خواتین ٹرسٹ کی جانب سے مستحق خاندانوں کو 20 کلو گرام آٹا، دالوں، چینی ، گھی ، کھجور اور بیسن کے پیکٹ تقسیم کئے گئے صائمہ شبیر نے کہا کہ راشن کی تقسیم کا کام رمضان المبارک میں جاری رہے گا تا ہم ہمیں آئی ڈی پیز کو بھی نہیں بھولنا چاہیے جو اپنا گھر بار چھوڑ کر ملک میں امن کے قیام کی غرض سے قربانی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس مشکل گھڑی میں بھی الخدمت ٹرسٹ آئی ڈی پیز کی مشکلات کم کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا