سکالر شپ حاصل کرنیوالے 750 طلبہ کی لسٹ جاری
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے مالی معاونت اور میرٹ کے تحت سکالر شپ حاصل کرنے والے750 طلبہ کی لسٹ جاری کردی ہے۔ پاکستان بھر سے 523 خوش نصیب طلبہ نے میرٹ سکالر شپ جبکہ 227 طلبہ میں مالی معاونت و ظائف تقسیم کیے گیے۔ طلبا ء میں سکالر شپ کے لئے کل 8.3 ملین روپے تقسیم کئے گئے۔سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کی لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.vu.edu.pk پر موجود ہے۔