نادرا نے حکمرانوں کے جعلی مینڈیٹ کا پول کھول دیا،شعیب صدیقی
لاہور (پ ر)نادرا نے این ۔اے 118 کے حقیقی نتائج عوام کو بتا کر جعلی جمہوریت اور جعلی مینڈیٹ کا پول عوام کے سامنے کھول دیا ہے این ۔اے 122 اور پی پی 147 کے علاوہ ہر وہ حلقہ جس کی نشاندہی پاکستان تحریک انصا ف نے کر رکھی ہے وہاں سے ایسے نتائج ہی برآمد ہوں گے نادرا نے وزیر داخلہ کے علم میں لائے بغیر نتائج عوام کے سامنے لا کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحرک انصا ف لاہور کے سینئر نائب صدر شعیب صدیقی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ 11 مئی 2013 ء کے انتخابات پاکستان کی الیکشن تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ تھا جعلی مینڈیٹ کے نتیجہ میں بننے والی حکومتیں بالکل ایسے ہی نتائج فراہم کرتی ہیں جو موجودہ حکومت نے دیئے ہیں تحریک انصاف پُرامن احتجاج اور پاکستان کے عدالتی نظام سے ابھی مایوس نہیں ہوئی ٗہم پاکستان عوام کی خواہش پر کسی کو ڈاکا مارنے کی اجازت نہیں دے سکتے ٗ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ساتھ نواز حکومت کی دھاندلی اور جعلی مقبولیت کا پول کھولتا جا رہا ہے اوروہ دن دور نہیں جب عوام پاکستان کے مقدس ترین ایوانِ نمائندگان میں اپنے حقیقی نمائندوں کو لے کرجائیں گے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے موقف اور ویژن نے یہ ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کے مستقبل کو انتہائی باریک بینی سے دیکھتے ہیں ۔شعیب صدیقی نے یہ بھی کہا کہ لاہور کے تمام حلقوں کی جانچ پڑتال نادرا سے کروائی جائے
تو میاں نواز شریف کا جہاز بھی خطرے میں دکھائی دے رہا ہے ۔اس بدلتی ہوئی صورت حال نے پاکستانی عوام کو نیا انتخابات بارے سوچنے پر مجبور کردیا ہے ۔