پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں،میاں ایوب

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اےوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بحالی اور استحکام کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی جمہوریت کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آج پاکستان کے فوجی جوان دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی میں مصروف ہیں اور لاکھوں ہم وطن اپنے گھروں کو چھوڑ کر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیںایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم متحد ہو جائے
۔ یکسوئی کے ساتھ پاک فوج اور آئی ڈی پیز کو سپورٹ فراہم کرے میاں محمد اےوب کا کہنا تھا کہ جمہوری اور سیاسی نظام میں اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاتا ہے موجودہ ملکی صورتحال میں بھی حکومت کو مذاکراتی عمل پر زور دینا چاہیے حکومت پارلیمنٹ کی اہمیت اور طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے تمام اہم ملکی معاملات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے جیسا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ہر موقع پر پارلیمنٹ سے راہنمائی حاصل کی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت غیر ضروری معاملات میں الجھنے کی بجائے الیکشن کے وقت عوام سے کئے گئے لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور ان کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے اپنے وعدے پورے کرے۔