جامعہ اشرفیہ میں استقبال رمضان کے حوالے سے نشست، حافظ فضل الرحیم نے خطاب کیا
لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ میں استقبال رمضان کے بارے میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں حضرت مولانا حافظ شاہ فضل الرحیم اشرفی نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور نے خصوصی خطاب کیا۔ فضل الرحیم کے خطاب سے پہلے مولانا محمد یوسف نے رمضان کی اہمیت اور استقبال رمضان کے بارے میں حاضری کو بے شمار بڑی اہم معلومات سے نوازا۔ نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ فضل الرحیم نے استقبال رمضان اور اس کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ رمضان کا استقبال کرنا سنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان شروع ہونے سے پہلے ٹائم ٹیبل بنانا چاہیے۔ فضل الرحیم نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم رمضان المبارک کے بابرکت لمحات کو غنیمت جانیں اور کوشش کریں کہ اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے جتنا زیادہ ممکن ہوسکے عبادت کریں یہ اللہ تعالیٰ سے گناہوں کو معاف کروانے کا بہترین موقع ہے۔