ضرب عضب آپریشن امن کی ضمانت ہے، محمود اختر گورایہ

ضرب عضب آپریشن امن کی ضمانت ہے، محمود اختر گورایہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے چیف آرگنائزر معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمود اختر گورایہ نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن امن کی ضمانت ہے۔ انشاء اللہ آپریشن کی کامیابی کے بعد امن ہوجائے گا۔استحکام پاکستان کیلئے دہشت گردوں کو عبرت کانشان بنانا ہوگا۔ ملک میں اتحادو اتفاق کی جتنی ضرورت قیام پاکستان کے وقت تھی آج اس سے کہیں زیادہ ہے۔ محمود اختر گورایہ نے کہاکہ دہشت گردی کوجڑ سے اُکھاڑنے کیلئے تمام جماعتوں کو چاہیئے کہ وہ حکومت اور پاک فوج کا ہر صورت ساتھ دیں ۔یہ وقت کاتفاضا بھی ہے۔ اوراشد ضرورت بھی انہوں نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کو آپس میں لڑنے کی بجائے ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان فوج کے حوصلے بلند کریں ۔محمود اختر گورایہ نے کہاکہ پوری قوم پاک فوج کی کامیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دُعاگوہے۔انہوں نے کہاکہ ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر اس آپریشن ؛ضرب عضب ؛ میں فوج کو ہماری ضرورت پڑی تو ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے۔آخر میں محمود اختر گورایہ نے ملک کی سلامتی و استحکام اور پاک فوج کی کامیابی کیلئے دُعاکی۔