رمضان کریم کا استقبال شایان شان طریقے سے کیا جائے،میاں مقصود
لاہور (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ دو دن بعد رحمتوں ، برکتوں کا مہینہ سایہ فگن ہو رہا ہے اس مہینے کا استقبال شایان شان طریقے سے کیا جائے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز علامہ اقبال ٹاون کے زیر اہتمام منعقد ہ فہم قرآن کلاس کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میں تمام شرکا ء اور منتظیمن کو اس مبارک پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اصل میں آپ حضرت نے آپ ﷺ کی سنت مطہرہ پر عمل کیا ہے آپﷺ کا معمول رہا ہے کہ آپﷺ رمضان المبارک کا استقبال اور اس کی تیاری شعبان میں ہی شروع کر دیتے تھے رمضان المبارک انفرادی اصلاح کے ساتھ مخلوق خدا سے محبت ، ہمدردی اور خیر خواہی کا مہینہ ہے انسانوں کی سب سے بڑی خیر خواہی ان کو اپنے اللہ تعالیٰ کے ساتھ جوڑنا اور اس کے راستے کی طرف لانا ہوتا ہے لہذا ضرور ت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنی ساری کاوشوں ، محنتوں اثیا ر اور اپنے مال کو اسی کی بارگاہ میں پیش کرتے ہوئے مذید استقامت کے طلب گار ہونا چاہیے انھوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے میں ہی قرآن پاک نازل ہوا رمضان اور قرآن کا آپس میں انتہائی گہرا تعلق ہے اس ماہ کا حاصل ہی قرآن پاک سننا ، پڑھنا ، سیکھنا ، سمجھنا اور اس پر عمل کرنے کی استعداد پیدا کرناہے رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے ۔
اس مہینے میں لوگوں کے دل نرم ہوتے ہیں وہ نیکی کو سننے اور عمل کر نے کے لیے آمادہ ہوتے ہیں ان خاص ایام سے فائدہ اُٹھانے کی ضرورت ہے
یہ مہینہ انفرادی اور اجتماعی احتساب اور جائزہ کا مہینہ بھی ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو مہلت عمل دے رکھی ہے کیا ہم اس سے فائدہ اٹھاکر کا میابی وکامرانی سے ہمنکارہوسکتے ہیں ورنہ یہ مہلت عمل کس بھی وقت ختم ہوسکتی ہیں آنے والے دن اس تیاری کا بہترین موقعہ ہے نہ جانے آئندہ ہمیں یہ سعادت ونیکی کا موقعہ دوبارہ مل سکے یا نہیں۔انھوں نے مذید کہا کہ اللہ تعالی اپنے بندوں سے اپنی ماں سے بھی کئی گنا زیادہ پیار کرتا ہے وہ نہیں چاہتا کہ میرا بندہ میر ی رحمت سے دور ہو اور اسکی منزل جہنم ہو اصل میں تو وہ مختلف ھیلے اوربہانوں سے اپنے بندے کو بخشنا چاہتاہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور نے قرآن کی دعوت اوراس کے پیغام کو عام افراد تک لے پہنچانے ،اس سے مستفید ہونے کے لیے اس رحمت وبرکت والے مہینے میں پچاس سے زائد مقاما ت پر فہم قرآن کلاسز کا آغاز کیاہے