لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے ماہ رمضان المبارک میں اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ ماہ رمضان میں یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی شعبہ جات صبح8 بجے تا 2 بجے دوپہر (سوموار تا جمعرات) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا 2 1بجے دوپہر تک کھلے رہیں گے۔ اسی طرح یونیورسٹی اقامتی آفس۔ اول ، اقامتی آفس۔ دوئم، انجینئرنگ برانچ اور ایگزیکٹو کلب کے ضروری سٹاف(مالی،، سینٹری ورکرز، فراش، چوکیدار، گارڈز وغیرہ) کے لیے ماہ رمضان میں اوقات کار صبح 8 بجے تا1 بجے دوپہر (تمام ورکنگ ڈے ماسوائے جمعہ) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا12 بجے دوپہر ہوں گے۔