علامہ اقبال ٹاﺅن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

علامہ اقبال ٹاﺅن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاﺅن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز علامہ اقبال ٹاﺅن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے 9عمارتیں مسمار کر دیں ۔ یہ عمارتیں پلاٹ نمبر 179اے کریم بلاک ‘551کریم بلاک ‘303گلشن بلاک ‘اسد سنٹر مون مارکیٹ ‘14اور 15کشمیر بلاک ‘356اور 357کشمیر بلاک ‘9پاک بلاک اور 288سکندر بلاک پر واقع تھیں۔