پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ثمینہ خالد گھرکی

پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ثمینہ خالد گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فوج کو پوری قوم کی زبردست سپورٹ اور حمایت حاصل ہے اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے سیاسی و نظرےاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنے والی فوج کو بھرپور سپورٹ کیا جائے اور اپنی اپنی بساط کے مطابق آئی ڈی پیز کی امداد کی جائے موجودہ حالات سیاست کرنے کے لیے نہیں بلکہ ملکی خدمت کرنے کا تقاضہ کرتے ہیں۔
۔ثمینہ خالد گھرکی کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ تعالی ہماری پاک افواج اس ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے ہمیشہ کے لیے پاک کر دے گی اور ملک میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے امن قائم کر دے گی لیکن اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک بھر کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی نظرےاتی اختلافات کو بھلا کر فوج کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہو جائیں اور آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے دن رات کوشاں ہو جائیں اور اس عزم کا اعادہ کریں کہ ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے اور آئی ڈی پیز کو دوبارہ انکے گھروں میں بسانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔