حکومت پاکستان نشہ کے خلاف مہم چلائے، رانا طاہر
لاہور (پ ر) اینٹی نارکوٹکس یوتھ ویلفیئر ایسوسی ا یشن کے زیراہتمام عالمی انسداد منشیات کے دن کے موقع پر ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پی ٹی سی ایللیبر یونین کے سابق سیکرٹری جنرل رانا طاہر تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر عارف خان نے کہا کہ منشیات کے استعمال کی بنیادی وجہ غربت، جہالت اور بیروزگاری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان وجوہات کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرنے چاہیے۔