من پسند تعیناتیوں سے انکار،ارکان اسمبلی بیوروکریسی کے رویے سے سخت نالاں

من پسند تعیناتیوں سے انکار،ارکان اسمبلی بیوروکریسی کے رویے سے سخت نالاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( محمد نواز سنگرا// انویسٹی گیشن سیل)من پسند تعیناتیوں سے انکار اور میٹنگو ں کی وجہ سے لمبا انتظار ،ارکان اسمبلی بیوروکریسی کے رویے سے سخت نالاں ہونے لگے۔ارکان پنجاب اسمبلی بیوروکریسی کی طرف سے بات نہ مانے جانے پر سخت ناراض اور افسروںکے رویے کیخلاف وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے شکایت کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ بعض محکموں نے ایم پی ایز کی طرف سے بھاری تعداد میں درخواستوں کی وجہ سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر کے پابندی لگائی ہوئی ہے جس وجہ سے من پسند افسر نہ ہونے یا افسرکا مخالف پارٹی کو سپورٹ کرنے کی وجہ سے ممبران پنجاب اسمبلی کو سخت پریشانیاں لاحق ہیں۔ارکان صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ جب بھی کسی کام کےلئے جاتے ہیں تو بیوروکریسی کام کرنے کی بجائے بہانے بناتے ہوئے ٹال دیتے ہیں اور بعض اوقات میٹنگوں کا بہانہ بنا کر کئی کئی گھنٹوں تک انتظار کرایا جاتا ہے جس کیخلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کو شکایت لگائیں گے جبکہ افسروں کا کہنا ہے کہ ہم اپناکام کر رہے ہیں اورمن پسند تعیناتیاں نہ کرنے پر ارکان اسمبلی بہتان لگاتے ہیں نہ تو کبھی لمبا انتظار کرایا ہے اور نہ ہی ممبران اسمبلی کے جائز کام میں کبھی رکاوٹیں ڈالی ہیں۔
سخت نالاں

مزید :

صفحہ آخر -