وزیراعلیٰ کا لاہور ہائی کورٹ کے احاطہ سے زیادتی کا ملزم فرار ہونے اور صحافی پر پولیس تشدد کا نوٹس
لاہور)پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ کے احاطہ سے زیادتی کے ملزم کے فرار ہونے کے واقعہ کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور ملزم کے فرار ہونے میں غفلت برتنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے شرقپور میں سینئر صحافی ملک اقبال شاہ پر پولیس کے مبینہ تشدد کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔