افغانستان ، صوبہ بامیان میں امریکی ڈرون پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ

افغانستان ، صوبہ بامیان میں امریکی ڈرون پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) تباہی کی علامت سمجھا جانیوالا ڈرون طیارہ خود تباہ ہوگیا، افغانستان کے صوبہ بامیان کے ضلع شیبار میں ایک امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ گرنے کے بعد ڈرون مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور ہر طرف اس کے ٹکرے بکھر گئے۔ عینی شایدین کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے سے پہلے پہاڑ سے ٹکرایا تھا۔ امریکہ یا نیٹو حکام کی جانب سے ڈرون طیارے کے حوالے سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کو طالبان کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا امکان نہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -