پاکستان امریکن کونسل کے زیر اہتمام کارواں علم کے فنڈریز نگ ڈنر کی تیاریاں مکمل

پاکستان امریکن کونسل کے زیر اہتمام کارواں علم کے فنڈریز نگ ڈنر کی تیاریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نیو یارک (ارشد چودھری) پاکستان امریکن کونسل کے زیر اہتمام 28جون کو شاہی پیلس نیو جرسی امریکہ میں پاکستان میں غریب ،نادار ،مستحق بچوں کی تعلیم کےلئے خدمات دینے والے ادارے کارواں علم کے فنڈریز نگ ڈنر کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے معروف صحافی دانشور اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی اور رکن قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن کی بیگم شکیلہ لقمان ہوں گے کارواںعلم امریکہ کی طرف سے کمیونٹی کے صاحب حیثیت اور مخیر شخصیات اس فنڈریزنگ ڈنر میں شریک ہو کر اس کی کامیاب بنائیں گی۔ کارواںعلم امریکہ بھر سے فنڈریزنگ کرکے پاکستانی معاشرے کے مستحق اور نادار افراد کو محض وسائل کی کمی کی وجہ سے دوسروں سے تعلیم کے شعبے میں پیچھے رہ جانے والوں کو مدد فراہم کرتے ہیں ، شاہی پلیس نیو جرس میں منعقدہ ہونیوالی اس تقریب کا اہتمام میں پاکستان امریکن کونسل کے صدر اجمل چوہدری ابراہیم خان شیخ توقیر الحق اور کاروان علم کے روح رواں شکور عالم سمیت ان کے ساتھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
کارواں علم

مزید :

صفحہ آخر -