یوٹیلیٹی سٹورز پر 2ارب روپے کے رمضان پیکیج کا آغاز ہو گیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر 2ارب روپے کے رمضان پیکیج کا آغاز ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار) وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر 2ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا آغاز ملک بھر میں واقع یو ٹیلیٹی سٹوروں پرہوگیا ہے۔اور شہریو ں کی بڑ ی تعداد سستے دامو ں اشیا ئے خوردو نوش خر یدنے کے لیے یو ٹیلیٹی سٹوروں کا رخ شروع کر دیا ہے ۔تاہم صو بائی دارالحکو مت میں یو ٹیلیٹی چینی کی عد م دستیا بی کے پیش نظر صارفین میں تشو یش اور غم و غصہ کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکو مت نے یو ٹیلیٹی سٹوروں پر رمضان پیکج کا اعلا ن تو کر دیا تاہم عام مارکیٹ میں مہنگے دامو ں چینی کی فروخت ہو رہی ہے جس کے لیے یو ٹییلیٹی سٹوروں کا رخ کر رہے ہیں جہاں پر گزشتہ دوروز سے چینی دستیا ب ہی نہیں ہے ۔ شہریو ں کا کہنا ہے کہ حکو مت کو چائیے کہ ماہ رمضان میں سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے صورتحا ل کو از خو د چیک کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔تفصیلا ت کے مطا بق وفاق کی جانب سے یو ٹیلیٹی رمضان پیکج میں 1500سے زائد اشیاء ضروریہ پر 5سے 10فیصد تک ریلیف دیا جائیگا،پیکج کے تحت ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، خوردنی تیل، چاول، دالوں، بیسن، ڈبے والا دودھ کھجوروں پر 10روپے تک فی کلو رعائیت دی جائیگی۔ زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رمضان پیکج کے لئے دو ارب روپے مختص کئے ہیں تاکہ اس مبارک ماہ میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے،پیکج کے تحت تمام یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، خوردنی تیل، چاول، دالوں، بیسن، ڈبے والا دودھ کھجوروں پر 10روپے تک فی کلو رعائیت دی جائیگی، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کی جاب سے اعلان کردہ رمضان پیکیج کیلئے اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار تمام یوٹیلیٹی سٹورز تک فرام کر دی گئی ہے۔جبکہ چینی آئندہ دورو ز تک لاہور کے تما م یو ٹیلیٹی سٹوروں پر وافر مقدار میں مو جو د ہو گی۔جس میں تاخیر کی وجہ سپلائی کا نہ آ نا ہے ۔
یوٹیلیٹی سٹورز

مزید :

صفحہ آخر -