ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کےلئے وفاق کا کے پی کے حکومت کو خط

ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کےلئے وفاق کا کے پی کے حکومت کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( اے این این)ملک بھرمیں ایک ساتھ رمضان المبارک کا آغاز کرنے کےلئے وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کو خط بھیج دیا ہے۔ صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ متفقہ فیصلے کےلئے ان کی حکومت ہر تعاون کو تیار ہے ۔ملک بھر میں ایک ہی دن پہلاروزہ رکھنے سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے خط صوبائی حکومت کو موصول ہوا ہے۔ جس کی تصدیق وزیر مذہبی امور خیبر پختونخوا نے کی ہے۔ صوبائی وزیر حبیب الرحمان نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں رمضان پہلے شروع نہ ہونے کی درخواست کی ہے۔ جبکہ پورے ملک میں ایک ہی دن رمضان شروع ہونے میں تعاون مانگا ہے۔صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ماہ رمضان کے متفقہ فیصلہ میں ہرقسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔ تمام مکاتب فکر کے علما کو بھی رمضان کے معاملے پر اعتماد میں لینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ صوبائی حکومت نے ہفتے کی سہہ پہر چار بجے سے رات گیارہ بجے تک زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
 رمضان المبارک

مزید :

صفحہ آخر -