عمران خان باتیں کرنے کی بجائے خیبر پختونخواہ کی کارکردگی پر توجہ دیں ، پرویز رشید

عمران خان باتیں کرنے کی بجائے خیبر پختونخواہ کی کارکردگی پر توجہ دیں ، پرویز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان باتیں کرنے کی بجائیں صوبہ خیبر پختونخواہ کی کارکردگی پر توجہ دیں ، عمران خان کو سیاسی یتیم گمراہ کررہے ہیں ،پارلیمنٹ اور آئین کے اندر رہ کر عمران خان اپنا مقدمہ ہار چکے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دھمکی الیکشن کمیشن اور آزاد عدلیہ کو ہے گیارہ مئی تک تو وہ کہتے یہ نہیں دکھتے تھے کہ عدلیہ آزاد ہے اور کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اچانک انہیں خواب آیا اور ان کے نزدیک سارا الیکشن بوگس نکلا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تو صوبہ خیبر پختونخواہ حکومت کے بارے میں ان کا کیا خیال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی تنازعات کا تعلق الیکشن کمیشن سے ہے اور عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ ملک مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ اور آزاد عدلیہ قبول نہیں کررہے ہیں عمران خان کو نگران حکومت پر کوئی اعتراض نہیں تھا اور ریٹرننگ افسران اسے بہت اچھے لگتے تھے اچانک نہیں بیٹھے بیٹھے خواب آیا اور وہ احتجاج پر اتر آئے ۔

مزید :

صفحہ اول -